امراوتی/پونے،12/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھروسہ جتایا کہ بی جے پی-شیوسینا اتحاد مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں پھر سے آئے گی اور تھکی ہوئی اپوزیشن کے سیاسی کیئریئر کا خاتمہ ہوجائے گا۔ریاست میں 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے امراوتی اور پونے میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا کا مقصد کسانوں کو قرض سے آزاد کرنے کے بجائے ان کا قرض معاف کرنا۔وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی فصل انشورنس یوجنا اور وزیر اعظم اجولا منصوبہ کی تعریف کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ ان کی کوشش سب سے غریب لوگوں کو سال میں چھ سلنڈر مفت دینے کی ہوگی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ دیہی علاقوں میں غریبوں کو دس روپے میں بھر پیٹ کھانا اور ایک روپے میں بنیادی صحت جانچ کی سہولت دی جائے گی۔اسمبلی کے نتائج کو لے کر انہوں نے کہاکہ آپ اس بلے باز کی صورتحال کوتصور کر سکتے ہیں جن کوکم گیندوں پر زیادہ رن بنانے ہوں لیکن مجھے ایسی کوئی فکر نہیں ہے۔ہمارے پوائنٹس مقرر اور ہدف طے ہے، ہم پہلے ہی مقابلہ جیت چکے ہیں۔بعد میں پونے کے جونار، پمپری- چندواڑ میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ تھکی ہوئی سیاسی پارٹیاں ریاست کی ترقی نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سیاسی منظرنامے سے غائب ہو جائیں گی۔ ٹھاکرے نے جون میں اپنی ایودھیا یاترا کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ میں شونیری قلعہ (جہاں پر چھترپتی شیواجی کی پیدائش ہوئی تھی) کی مٹی ایودھیا لے کر گیا تھا اور اب ہم کوئی چمتکار دیکھ رہے ہیں سپریم کورٹ رام جنم بھومی پر فیصلہ دینے والا ہے۔ٹھاکرے نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی بھی ای ڈی کی جانچ کو لے کر تنقید کی۔حال ہی میں این سی پی سربراہ شرد پوار نے مہاراشٹر کوآپریٹو بینک اسکینڈل میں اپنا نام آنے کے بعد پوچھ گچھ کے لئے خود ای ڈی آفس جانے کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے اپنے دور اقتدار میں ممبئی کے لوگوں کی حفاظت کرنے کے لیے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کو سزا دلانے کی کوشش کی تھی۔اب وہ ای ڈی کی طرف سے ریکارڈ معاملے پر شور مچا رہے ہیں۔